Get Alerts

2 خواتین کے ساتھ تعلقات اور ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا بڑی غلطی تھی ، بل گیٹس

 2 خواتین کے ساتھ تعلقات اور ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا بڑی غلطی تھی ، بل گیٹس

نیویارک : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے 2 خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔ بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنے کو ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے اس پر معافی مانگی۔ ایپسٹین کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کا آغاز 2011 میں ہوا تھا، اور اس دوران ایپسٹین نے خود کو بل گیٹس کا قریبی معاون قرار دیا تھا، جبکہ بعض فائلز میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔

بل گیٹس نے ان الزامات کو مسترد کیا کہ انہوں نے کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کی کوشش کی یا کسی غیر قانونی سرگرمی کا مشاہدہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپسٹین کو ان کے دو تعلقات کے بارے میں علم ہو گیا تھا، لیکن ان تعلقات کا ایپسٹین کے متاثرین سے کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ کبھی بھی متاثرہ خواتین کے ساتھ وقت نہیں گزارے۔

بل گیٹس نے مزید کہا کہ انہیں ایپسٹین کے الزامات اور ماضی کی سرگرمیوں کی سنگینی کا صحیح طور پر ادراک نہیں تھا، اور اب ماضی کے جرائم کے حوالے سے یہ معاملہ پہلے سے کہیں زیادہ سنگین محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی سابق اہلیہ ملینڈا کو ایپسٹین کے بارے میں ہمیشہ شکوک و شبہات تھے۔

ٹیگز: