Get Alerts

میلانیا ٹرمپ نےجیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں کو "جھوٹا پروپیگنڈہ" قرار دے دیا

میلانیا ٹرمپ نےجیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں کو

واشنگٹن: امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے "جھوٹا پروپیگنڈہ" قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایپسٹین کے مظالم کا شکار ہونے والی خواتین کے لیے ایک کھلی اور عوامی سماعت منعقد کی جائے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ایک غیر معمولی بیان میں میلانیا ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کا جیفری ایپسٹین یا اس کی ساتھی غسلین میکسویل کے ساتھ کوئی ذاتی تعلق نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک اور پام بیچ کے سماجی حلقوں میں ایک ہی تقریب میں موجود ہونا ایک عام بات ہے، لیکن اسے دوستی کا نام دینا سراسر غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آن لائن گردش کرنے والی جعلی تصاویر اور بے بنیاد خبروں سے شدید نالاں ہیں اور اس معاملے پر مزید خاموش نہیں رہیں گی۔
خاتون اول نے مطالبہ کیا کہ ایپسٹین کی وجہ سے زیادتی کا شکار بننے والی ہر خاتون کو کانگریس میں حلف کے تحت گواہی دینے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ  ہر متاثرہ خاتون کی کہانی کو عوامی سطح پر سنا جائے تاکہ سچائی سب کے سامنے آ سکے اور ان بیانات کو ہمیشہ کے لیے پارلیمانی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

ٹیگز: