Get Alerts

اگر جنگ ہوئی تو محدود نہیں رہے گی، پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ جائے گا، ایران

 اگر جنگ ہوئی تو محدود نہیں رہے گی، پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ جائے گا، ایران

تہران: ایران نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کے اثرات صرف امریکا اور اسرائیل تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ جائے گا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا اور اسرائیل کا نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ وہ افراتفری اور بدامنی پھیلا کر ایک اور فوجی آپریشن کی راہ ہموار کرے۔

غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران کے دشمنوں نے 12 روزہ جنگ میں شکست کھائی تھی اور اب وہ نئے آپریشن کے ذریعے خطے میں مزید بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر دشمن جنگ شروع کرنے کے قابل ہو بھی گئے، تو وہ اسے ختم کرنے میں ناکام ہوں گے۔

ٹیگز: