Get Alerts

صورتحال انتہائی سنگین ، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: محسن نقوی

صورتحال انتہائی سنگین ، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور پورا خطہ جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے، تاہم پاکستان اپنی قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ بات انہوں نے 48 گھنٹوں کے دوران امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے دوسری اہم ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی شریک تھے۔ دونوں ممالک کے نمائندوں نے پاک بھارت کشیدگی اور سرحدی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی نے امریکی سفیر کو بھارت کی جانب سے کی جانے والی ڈرونز کے ذریعے دہشتگردی اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر حملے کیے، جنہیں پاکستان نے مؤثر دفاعی اقدامات کے ذریعے ناکام بنایا۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ بھارت کی یہ اشتعال انگیزی خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہے، اور موجودہ صورتحال کی مکمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور امن کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ٹیگز: