راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن نورین نیازی راولپنڈی میں ایک حادثے کے دوران زخمی ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے داہگل ناکے پر پیش آیا۔ نورین نیازی وہاں سے گزرتے ہوئے ایک زیرِ تعمیر سیوریج لائن کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گہرے نالے میں جا گریں۔
حادثے کے نتیجے میں ان کے ناک، ہاتھ اور پاؤں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ان کے ہمراہ موجود ایک اور خاتون بھی نالے میں گرنے سے زخمی ہوئیں۔
واقعے کے فوری بعد وہاں موجود افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین کو زیرِ تعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ زخمی خواتین کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔