سی آئی اے ڈائریکٹر کی شمالی کوریا کے حوالے سے امریکہ کو وارننگ

سی آئی اے ڈائریکٹر کی شمالی کوریا کے حوالے سے امریکہ کو وارننگ
کیپشن: cia director warning to america سی آئی اے ڈائریکٹر وارننگ

نیویارک:سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور کسی بھی وقت عالمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور کسی بھی وقت عالمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سی آئی اے مکمل طور پر دنیا کے ایٹمی نظاموں کی مانیٹرنگ کرنے سے قاصر ہے اور ہم اس سلسلے میں کسی طرح کی گارنٹی نہیں دے سکتے ہیں۔

امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کی جانب سے پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جوکہ قابل تشویش بات ہے۔