Get Alerts

سعودی ریستورانوں میں میوزک پروگرام کی اجازت دیدی گئی

سعودی ریستورانوں میں میوزک پروگرام کی اجازت دیدی گئی
کیپشن: Image by Middle East Eye twitter

ریاض: محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے انکشاف کیا ہے کہ جلد ہی ریستورانوں میں میوزک اور مختلف شو ز پیش کرنے کے اجازت نامے جاری کئے جائیں گے۔

ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں میوزک ، گانے ، کامیڈی پروگرام اور ہاتھ کی صفائی کے شو جیسے پروگراموں کی اجازت ہوگی۔ ترجیح سعودیوں کو دی جائیگی۔

اس حوالے سے سرکاری اور نجی ادارو ںکے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔