بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز
سورس: سکرین شارٹ

کراچی،سابق وزیراعظم بینظیر بھٹواورسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔شادی کی تقریبات کا آغاز  بلاول ہاؤس کراچی میں محفل میلاد سے کیا گیا ۔ 

محفل میلاد میں بھٹو اور زرداری خاندان کی خواتین نے شرکت کی  جبکہ تقریب میں پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئیں۔محفل میلاد کیلئے بلاول ہاؤس کے احاطے میں خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری نے محفل میلاد میں آنے والے مہمانوں  کو خوش آمدید کہا۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔