اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

 اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

 اسلام آباد: پولیس نےکامیاب  کارروائی کرتے ہوئے  انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے  سیکٹر ایف سیون جناح سپر میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےدہشت گرد کو گرفتار کیا،  گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 
  

پولیس کے مطابق ان کو 10 دن قبل دہشت گرد  کی اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی،  گرفتار دہشت گرد نے اسلام آباد میں  تخریب کاری کیلئے معاونت کی۔