Get Alerts

پی ٹی آئی  کی امیدواروں کو اتوار سے باضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت

پی ٹی آئی  کی امیدواروں کو اتوار سے باضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی امیدواروں کو اتوار سے باضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، قوم اڈیالہ جیل میں قید لیڈر اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق حق رائے دہی پر ڈاکے کی تمام تر کوششیں عوام کی مدد سے ناکام بنائیں گے، پرامن سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں کا حق ہمیں دستور دیتا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے اعلامیے میں مزید کہا کہ ریاستی مشینری آئین کا احترام اور سپریم کورٹ دستور کی بالادستی یقینی بنائے۔