کراچی :کراچی کے گل پلازہ میں ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، جہاں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی آویزاں فہرست کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 77 ہے۔
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو مسجد کے ملحقہ کمرے سے تین ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ شواہد سانحہ کی وجوہات جاننے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔