لاہور: گلبرگ کے ہوٹل میں سرچ آپریشن کے دوران مزید ایک لاش نکالی گئی، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔
شناخت کے مطابق لاش 30 سالہ ریاض کی ہے۔ مرحوم کی لاش کو مزید کارروائی کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق دیگر 200 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ بیسمنٹ میں جنریٹر چلانے کے دوران لگی۔