Get Alerts

گلبرگ ہوٹل آتشزدگی: وزیراعلیٰ پنجاب کی ریسکیو آپریشن کی ڈرون مانیٹرنگ، ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

گلبرگ ہوٹل آتشزدگی: وزیراعلیٰ پنجاب کی ریسکیو آپریشن کی ڈرون مانیٹرنگ، ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلبرگ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے ریسکیو آپریشن کی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی گئی مانیٹرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے کے دوران آگ بجھانے کے عمل کو براہ راست مانیٹر کیا گیا، جبکہ ہوٹل میں موجود افراد کے محفوظ انخلا اور ریسکیو کا پورا آپریشن بھی براہ راست دیکھا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کے ڈرون کیمروں نے ریسکیو آپریشن میں مؤثر کردار ادا کیا، جس سے بروقت فیصلے ممکن ہوئے۔ انہوں نے ریسکیو اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہنگامی حالات میں قیمتی جانوں کے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔

ٹیگز: