Get Alerts

 بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی، پاکستانی ٹیم کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حتمی فیصلہ کے لیے وزیراعظم  کی وطن واپسی کا انتظار:محسن نقوی

 بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی، پاکستانی ٹیم کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حتمی فیصلہ کے لیے وزیراعظم  کی وطن واپسی کا انتظار:محسن نقوی

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور دہرے معیار کو ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ہر صورت ورلڈ کپ میں شامل ہونا چاہیے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کرے گی اور حتمی فیصلے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، جس پر آئی سی سی نے ابتدائی طور پر کسی تبدیلی کی ضمانت نہیں دی۔ اس صورتحال پر PCB نے بنگلہ دیش کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میچز کے انعقاد میں انصاف اور یکساں معیار کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ٹیگز: