اسلام آباد:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو متنازع ٹویٹس کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 17،17 سال قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرہ عدالت میں مختصر فیصلہ سنایا، جس میں دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا دی گئی۔
عدالت نے دونوں پر سوشل میڈیا پر متنازع اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی، جس کے نتیجے میں عوامی مفاد اور ملکی امن کے لیے خطرہ پیدا ہوا تھا