Get Alerts

پاک بحریہ کا بین الاقوامی ریسکیو آپریشن، سری لنکن عملے کی زندگی بچالی گئی

پاک بحریہ کا بین الاقوامی ریسکیو آپریشن، سری لنکن عملے کی زندگی بچالی گئی

کراچی :گوادر سے تقریباً 1500 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں پاک بحریہ نے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن انجام دیا۔ یہ کارروائی سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کی درخواست پر کی گئی۔

اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون اور پی این ایس تبوک فوری طور پر امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیے گئے۔ جہازوں نے انڈونیشیا کے پرچم بردار جہاز MV Grey Palm سے بیمار سری لنکن عملے کے اہلکار کو ریسکیو کر کے پی این ایس تبوک پر منتقل کیا اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔

پاک بحریہ نے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کے تحت پیشہ ورانہ مہارت سے ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ سری لنکن حکام اور اہلکاروں کے اہلِ خانہ نے بروقت اقدام اور تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

پاک بحریہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے قومیت سے بالاتر ہو کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ادا کرتی ہے۔

ٹیگز: