کرکٹر محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

کرکٹر محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:عام انتخابات 2018 نے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات سمیت قومی کرکٹرز کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے ۔قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نام وڈیو  پیغام میں کہا ہے کہ عمران بھائی آپ کو جرات مندانہ اور میراتھن کوشش کو سلام کرتا ہوں جو آپ نے ان لوگوں کیخلاف کی جنہوں نے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ آج ہم جس جگہ پر موجود ہیں یہ ان لوگوں کی غلط پالیسیز کی وجہ سے ہے ان کیخلاف آپ کی کامیابی پر آپ کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ زندگی میں ہمیشہ کامیاب ہوں گے ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور اس الیکشن کیلئے میں آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں