راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے ماہ اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی قوم الیکشن کی تیاری کرلے۔ حمزہ اور شہباز دونوں جا رہے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے؟ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے؟
اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے۔ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے۔اکتوبر،نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑلے۔حمزہ اور شھباز اپنا سامان پیک کرلے۔پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم CDAکا چئیرمین رہ جائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 24, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اکتوبر،نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے ۔قوم تیاری پکڑلے۔ حمزہ اور شہباز اپنا سامان پیک کرلیں ۔ پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم سی ڈی اے کا چئیرمین رہ جائے گا۔