کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
سورس: File

کوئٹہ: علی الصبح کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 تھی۔

لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کر دی۔ زلزلے کے باعث کوئٹہ کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسلام آباد کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 25 کلومیٹر شمال مغرب میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

مصنف کے بارے میں