ہمارے معاشرے میں خواتین کو سمجھوتہ کرنا سکھایا جاتا ہے لیکن میں اس  کی حامی نہیں ہوں :طوبی ا نور

 ہمارے معاشرے میں خواتین کو سمجھوتہ کرنا سکھایا جاتا ہے لیکن میں اس  کی حامی نہیں ہوں :طوبی ا نور

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ طوبی انور کاکہنا ہےکہ    ہمارے معاشرے میں خواتین کو سمجھوتہ کرنا سکھایا جاتا ہے لیکن میں اس  کی حامی نہیں ہوں۔انہوں نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

طوبیٰ انور نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف مضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اپنے نئے رشتے میں مسائل کا سامنا ہو تو اُنہیں کسی اچھے تھراپسٹ سے مدد لینی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پرانے وقتوں میں اس بات کو برا سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے اور شادی کو کامیاب بنانے کے لیے یہ ضروری ہے۔

طوبیٰ انور نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے عورت کے سمجھوتہ کرنے کے بارے میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہمیشہ خواتین کو سمجھوتہ کرنا سکھایا جاتا ہے لیکن میں سمجھوتہ کرنے کی حامی نہیں ہوں اور اس معاملے میں معاشرے سے مختلف رائے رکھتی ہوں۔

مصنف کے بارے میں