توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم 

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں  چئیرمین پی ٹی آئی  عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ 

 الیکشن کمیشن نے  اسلا م آباد پولیس کو کل چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتا ر کر نے کا حکم دے دیا ہے۔توہین الیکشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف پیش نہیں ہوئے تھے۔عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آبادمیں ہی موجود ہیں اورسپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں لیکن الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں