Get Alerts

مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور ملک کی مجموعی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ا یس پی آر

لاہور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چند دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے دورے کے دوران انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کے بعد کہی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ میں پاک فوج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی، جس پر طلبہ نے افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح کو سراہا۔

طلبہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح میں عوام کی حمایت خصوصاً نوجوانوں کا کردار نہایت اہم رہا۔ انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور چند دہشت گرد بلوچستان اور ملک کی خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

تقریب کے دوران طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے اس قسم کے مزید انٹرایکٹو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

ٹیگز: