Get Alerts

دشمن کا پروپیگنڈا اور دہشت گردی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، بیرونی سرپرستی میں چلنے والی پراکسیز ناکام ہوں گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ میں دوٹوک پیغام

دشمن کا پروپیگنڈا اور دہشت گردی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، بیرونی سرپرستی میں چلنے والی پراکسیز ناکام ہوں گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ میں دوٹوک پیغام

کوئٹہ /راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور معاشی خوشحالی کے سفر کو کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے یا بزدلانہ دہشت گردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی ہر قسم کی دہشت گردی اور پراکسیز کو ناکام بنایا جائے گا کیونکہ ملک کے دفاع کے لیے ریاست اور غیور عوام ایک پیج پر متحد ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا اہم دورہ کیا اور وہاں افسران اور فیکلٹی اراکین سے خطاب کیا۔ کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا ،اپنے تزویراتی خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدید جنگی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا     "جدید دور کی ففتھ جنریشن وار فیئر اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلسل عسکری تربیت اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے آخری گڑھ کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔
فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عوام دوست پالیسی اور بہتر گورننس ناگزیر ہے۔ کوئٹہ گیریژن کے دورے کے موقع پر انہوں نے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور بلوچستان کے کٹھن حالات میں فرائض سرانجام دینے والے جوانوں کے بلند حوصلے اور بہترین آپریشنل تیاریوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

ٹیگز: