Get Alerts

پاکستان کا امن پر مبنی خارجہ پالیسی پر زور، کشمیر مسئلے کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ

پاکستان کا امن پر مبنی خارجہ پالیسی پر زور، کشمیر مسئلے کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک بار پھر تنازعات کے پرامن حل کو اپنی خارجہ پالیسی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کی راہ میں سب سے بڑا مسئلہ جموں و کشمیر کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم نے بھی خطاب کرتے ہوئے بھارت پر تنقید کی اور کہا کہ دنیا مظلومیت کے پردے کے پیچھے چھپے بھارتی چہرے کو دیکھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تنازعات کا حل ضروری ہے اور عالمی برادری کو امن و انصاف کے اصولوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ٹیگز: