اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے، جبکہ صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔