Get Alerts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ و گورنر بلوچستان کی ملاقات، ترقی اور امن و امان پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ و گورنر بلوچستان کی ملاقات، ترقی اور امن و امان پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور جاری مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا فوری اور مؤثر نفاذ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق، بلوچستان کی ترقی اور استحکام کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا تاکہ عوام کو ترقی کے ثمرات جلد مل سکیں۔

ٹیگز: