Get Alerts

بدخشان میں سکیورٹی صورتحال کشیدہ، طالبان مخالف گروپوں کی کارروائیاں بڑھنے لگیں

بدخشان میں سکیورٹی صورتحال کشیدہ، طالبان مخالف گروپوں کی کارروائیاں بڑھنے لگیں

بدخشان: افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان مخالف مزاحمت میں اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جہاں مختلف علاقوں میں طالبان فورسز اور مخالف گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یفتل کے بعد زیبک کے علاقے میں بھی طالبان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ توپ خانہ علاقے میں ہونے والی لڑائی کے دوران 15 طالبان اہلکار ہلاک ہوئے، تاہم ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

رپورٹس کے مطابق بدخشان میں کشیدگی مزید علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ٹیگز: