وزیر اعظم نے وعدوں پر50فیصدعمل کرلیاتووہ لیڈرہوں گے، حمزہ شہباز

وزیر اعظم نے وعدوں پر50فیصدعمل کرلیاتووہ لیڈرہوں گے، حمزہ شہباز
کیپشن: Image Source: Neo Tv Screen Shot

لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسمبلی میں حلف والے دن میری کچھ باتیں ریکارڈ کاحصہ ہیں جس میں کہاتھاکہ عمران خان اپنے وعدوں پر50فیصدبھی عمل کرلیاتووہ لیڈرہوں گے۔ موجودہ حکمران کوایمنسٹی اسکیم کوگالی سمجھتے تھے،وہ یوٹرن لے کر اسے وہ اسے دوبارہ لارہے ہیں، 10ماہ بعدڈالر158روپے تک پہنچ گیا ۔

حمزہ شہبا زنے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے کر توں کایوم حساب آنے والاہے،موجوہ حکومت کے دور میں ڈالرسب سے زیادہ بڑھاہے ،6ارب ڈالرکی خاطرپاکستان کی سا لمیت کوخطرے میں ڈال دیاگیا، پاکستان کی خودمختاری کو داو¿ پر لگا یا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سےنے پرپتھرباندھ کرحلف لیاتھا ،یہ نالائقوں کی حکومت ہے۔ ان نالائقوں کوکہتاہوں کہ اب بھی کچھ کرکے دکھادو، ہوش کے نا خن لیں ،قوم آپ سے ایک ایک جھوٹ کاحساب لے گی،، قوم عمران خان کواین آراونہیں دےگی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ برطانیہ کہہ رہاہے کہ آپ احتساب نہیں کررہے، وفاقی وزیرنے بلی کوتھیلے سے باہرنکال دیا، مشیرخزانہ نے کہاکہ ہم ڈالرکی قیمت نہیں روک سکتے،10ماہ میں کسی سیاستدان کی کرپشن سامنے نہیں لےکرآئے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے روز2نفل حاجت کے پڑھاکریں سوئی گیس200فیصدتک مہنگی ہونے جارہی ہے ۔ایک کروڑنوکریاں دوں گا اوپربیٹھاشخص سلیکٹڈہوگاتواسکی سلیکشن بھی سلیکٹڈہی ہوگی۔

انہوں نے ن لیگ میں اندرونی اختلاف کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف اورشہبازشریف کانام ہے، ن لیگ رہتی دنیاتک قائم ودائم رہے گی۔