اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت مؤخر کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست کے مطابق کیس کی سماعت 26 جون کو طے ہے، مگر حامد خان 23 جون سے 5 اگست تک رخصت پر ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کو کم از کم 5 جولائی تک کے لیے ملتوی کیا جائے تاکہ وہ مقدمے میں مؤثر دلائل دے سکیں۔
یہ کیس قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اہم قانونی موڑ بن چکا ہے، جس کی آئندہ سماعت پر سیاسی حلقوں کی گہری نظر ہے۔