Get Alerts

بھارت کا گنگا معاہدہ معطل کرنے کا عندیہ، بنگلا دیش کا پانی کم ہونے کا خدشہ

بھارت کا گنگا معاہدہ معطل کرنے کا عندیہ، بنگلا دیش کا پانی کم ہونے کا خدشہ

نئی دہلی : پہلگام حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پورے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد اب بھارت نے 1996 کے بھارت-بنگلا دیش گنگا معاہدے کی تجدید پر بھی نظرثانی کا فیصلہ کر لیا ہے، جو 2026 میں ختم ہونے والا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گنگا معاہدے کی شق نمبر 12 کے تحت اس معاہدے کی تجدید دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جاتی ہے۔ یہ معاہدہ خشک موسم میں خصوصاً فرکا بیراج کے اطراف پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتا ہے، لیکن بھارت نے بنگلا دیش کو آگاہ کیا ہے کہ اپنی ترقیاتی ضروریات کے لیے اسے زیادہ پانی درکار ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے تسلیم کیا ہے کہ پہلگام حملے سے پہلے بھارت اس معاہدے کو 30 سال مزید بڑھانا چاہتا تھا، تاہم موجودہ حالات نے صورتحال یکسر بدل دی ہے۔ بھارت کے اس یکطرفہ فیصلے پر بنگلا دیش نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت جنوبی ایشیا میں ایک نئے اور سنگین بحران کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: