Get Alerts

بھارت کی آبی جارحیت :کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا

بھارت کی آبی جارحیت :کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا

اسلام آباد  : بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا ہے، جس کے باعث آزاد کشمیر کے علاقے آٹھ مقام میں پانی کے بہاؤ میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے مطابق معمول کے مطابق آنے والا پانی اچانک کم ہو گیا ہے، جس پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے یہ اقدام سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو کہ 1960ء میں عالمی بینک کی نگرانی میں طے پایا تھا اور جس کے تحت پاکستان کو مغربی دریاؤں – سندھ، جہلم اور چناب – پر پانی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ آبی جارحیت اُس کشیدگی کے تناظر میں کی گئی ہے جو 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد پیدا ہوئی، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ واقعے کی شفاف تحقیقات سے پہلے ہی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی اور 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔

دوسری جانب بھارت نے حالیہ دنوں میں دریائے چناب کو بیاس اور راوی سے ملانے کے منصوبے پر بھی کام تیز کر دیا ہے تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کے اپنے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنا سکے۔

ٹیگز: