لاہور:پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی رؤیت سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے، اور 26 جون کی شام چاند کی عمر 28 گھنٹے 15 منٹ ہوگی جو چاند دیکھنے کے لیے مناسب سمجھی جاتی ہے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں 26 جون کو غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان 75 منٹ کا وقفہ ہوگا، جو چاند کی واضح رویت کے لیے انتہائی سازگار ہوگی۔