Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے انتظامات کا اجلاس، انتظامیہ سے فوری پلان طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے انتظامات کا اجلاس، انتظامیہ سے فوری پلان طلب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں انتظامیہ کو ہنگامی پلان فوری پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی جائے گی۔
انہوں نے نفرت انگیز مواد کی مانیٹرنگ کے لیے اسپیشل یونٹ بنانے، سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کی فوری گرفتاری، اور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کرنے کی بھی ہدایت دی۔اجلاس میں محرم کے جلوسوں اور مجالس کے لیے یکساں سبیلیں لگانے، سکیورٹی سخت کرنے، اور فیلڈ ہسپتال و کلینک آن ویل تعینات کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دشمن قوتیں اس حساس موقع پر فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کی کوشش کریں گی، اس لیے ہر جگہ حکومت کی رٹ اور انتظامات کو بہتر بنانا ہوگا۔
انہوں نے نفرت، تعصب اور تفرقہ بازی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر سخت عمل درآمد ہونا چاہیے تاکہ امن و امان برقرار رہے۔

ٹیگز: