تہران: ایران میں جنگ بندی کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، ہاتھوں میں ایرانی پرچم، لبوں پر حکومت کے حق میں نعرے اور دلوں میں فخر کا جذبہ نمایاں تھا۔
شہریوں نے اسرائیل کے خلاف حالیہ کشیدگی میں اپنی افواج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ صیہونی حکومت کو بھرپور جواب دے کر ایران نے اپنا دفاع ثابت کر دیا۔ تہران کی سڑکوں، پارکوں اور چوراہوں پر جشن کا سماں دیکھنے کو ملا، جہاں لوگ ملی نغموں پر رقص کرتے رہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔