Get Alerts

پرواز کارڈ پروگرام، ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے: مریم نواز

پرواز کارڈ پروگرام، ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پرواز کارڈ کے تحت تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان اپنے گھر اور والدین کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھا سکتے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ بچوں کی سلیکشن مکمل میرٹ پر کی گئی اور کسی قسم کی سفارش کو قبول نہیں کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، کیونکہ عالمی سطح پر ہنر مند افراد کو زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنر سکھا رہی ہے تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر نہ صرف ان کے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ وہ اپنے خاندانوں کے لیے بھی مضبوط سہارا بن سکتے ہیں۔

ٹیگز: