Get Alerts

نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنر کے مواقع بڑھانے کی حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم

نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنر کے مواقع بڑھانے کی حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات، یوتھ پروگرام کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ملاقات کی، جس میں یوتھ پروگرام کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یوتھ پروگرام کے تحت منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور ہنر کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہنر مند افرادی قوت معیشت اور صنعت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، اس لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: