Get Alerts

آزاد کشمیر معاملہ، بلاول بھٹو کا حکومت کو سیاسی حل نکالنے کا مشورہ

آزاد کشمیر معاملہ، بلاول بھٹو کا حکومت کو سیاسی حل نکالنے کا مشورہ

اسلام آباد: چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر حکومت کو سیاسی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند وزراء اپنے بیانات سے وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر وفاقی وزیر خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی وزیر کیسے کہہ سکتا ہے کہ راولا کوٹ کے کشمیری، کشمیری نہیں ہیں۔ ایسے بیان دینے والے وزیر کو کابینہ میں کیوں رکھا گیا ہے جو اپنے بیان پر معذرت کرنے کو بھی تیار نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی وزیر کے بیان نے آزاد کشمیر میں موجود صورتحال پر مزید اثر ڈالا اور یہ ایسا معاملہ ہے جس میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ سیاسی طریقہ اپنایا جائے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے حالات بہتر بنانے کے لیے فضل الرحمان کو بھی کردار ادا کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ 12 نشستیں جیب میں لاتے ہیں، انتہائی غلط بیان ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو اس وقت انتشار نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت ہے اور تمام سیاسی قوتوں کو مل کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

ٹیگز: