تہران:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ قدر ہیں اور یہ اس کی ثقافتی روایات کی عکاسی کرتی ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ وہ ایک اہم ڈیل کے معاملے میں پاکستان کی ثالثی پر شکریہ ادا کرنے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران پاکستانی قیادت کے ساتھ مفید ملاقاتیں ہوئیں۔
مسعود پزشکیان کے مطابق انہوں نے شہباز شریف، عاصم منیر اور آصف علی زرداری سے مشاورت کی، جس میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
ایرانی صدر نے پاکستان کی قیادت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔