Get Alerts

عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں: پولینڈ کا ایران امریکہ کشیدگی ختم کرانے میں پاکستانی کردار کو خراجِ تحسین

عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں: پولینڈ کا ایران امریکہ کشیدگی ختم کرانے میں پاکستانی کردار کو خراجِ تحسین

اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پولینڈ کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی کامیاب ثالثی کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پولش وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ تنازعے کو حل کرانے اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی موثر اور قابلِ ستائش رہا ہے۔
 پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے ایک ناگزیر قوت ہے۔بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاک پولینڈ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو جون میں پولینڈ کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی، جسے اسحاق ڈار نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔

ٹیگز: