اسلام آباد :پاکستان کی "امن پسندی" کی پالیسی نے عالمی سطح پر بڑا اعتراف حاصل کر لیا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور ایران و امریکا کے درمیان برف پگھلانے اور دونوں حریفوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کے غیر معمولی کردار کی تعریف کی۔
فرانسیسی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایران اور امریکا کے درمیان کامیاب ثالثی اور اسلام آباد میں جاری اہم مذاکراتی عمل پر مبارکباد دی۔ صدر میکرون کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ان کوششوں سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کو بھی ایک نئی سمت ملی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کی مکمل کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں لبنان کی صورتحال سرفہرست رہی۔ وزیراعظم اور فرانسیسی صدر نے لبنان پر جاری حالیہ حملوں اور انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ تشدد اور خونریزی کا سلسلہ فوری بند کرایا جائے تاکہ خطے میں پائیدار استحکام قائم ہو سکے۔
Islamabad: April 9, 2026
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 9, 2026
Prime Minister receives telephone call from the President of France
This afternoon, Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from H.E. Emmanuel Macron, President of the French Republic.
During their warm and cordial… pic.twitter.com/Rne7Kf90Ka
وزیراعظم شہباز شریف نے فرانس کی جانب سے پاکستان پر اعتماد اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے حل کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اہم عالمی و علاقائی معاملات پر مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔