Get Alerts

امریکہ جھوٹ بول رہا ہے، افغان طالبان کی مدد نہیں کر رہے: روس‎

امریکہ جھوٹ بول رہا ہے، افغان طالبان کی مدد نہیں کر رہے: روس‎

ماسکو:  روسی حکومت نے اس امریکی الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ جس میں کہا گیا تھا  کہ ماسکو  افغان طالبان کی مدد کر رہا ہے۔

آج بروز جمعہ کریملن نے اس الزام کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح دراصل امریکی حکومت افغانستان میں اپنی ناکام پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں ہے۔

یورپ میں تعینات اعلیٰ امریکی فوجی جنرل نے جمعرات کے دن کہا تھا کہ افغان طالبان پر روسی اثر و رسوخ میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے اور یہ امکان ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ ماسکو کی طرف سے طالبان کی مدد ہو۔