قومی اسمبلی کا اجلاس، جوڑ توڑ دوبارہ شروع، چودھری برادران کے پھر اسلام آباد میں ڈیرے 

قومی اسمبلی کا اجلاس، جوڑ توڑ دوبارہ شروع، چودھری برادران کے پھر اسلام آباد میں ڈیرے 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس قریب آتے ہی جوڑ توڑ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ چودھری برادران ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی حمایت اور مخالفت میں جوڑتوڑ ایک مرتبہ پھر تیزہوگیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔  رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی والد کے ہمراہ ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین ایک روز آرام کریں گے اور کل سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی بھی کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ چودھری پرویزالہی اور چودھری شجاعت حسین اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو رہا ہے۔ اپوزیشن پر امید ہے کہ حکومتی اتحادی ان کے ساتھ ہیں جبکہ حکومت کو بھی یقین ہے کہ اتحادی اس کے ساتھ ہی رہیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں