تحریک عدم اعتماد ،ایم کیو ایم نے اہم فیصلہ سنا دیا 

تحریک عدم اعتماد ،ایم کیو ایم نے اہم فیصلہ سنا دیا 

کراچی :ایم کیو ایم رہنماؤں کی آصف  زرداری سے ملاقات اسلام آباد زراری ہاؤس میں ہوئی ،جہاں ایم کیو ایم نے اپنا فیصلہ سنا دیا ۔

ایم کیو ایم پاکستان کےرہنما عامر خان نے کہا یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ سب کچھ طے ہو گیا ہے ،جب معاہدہ ہو جائے گا تب ہی سامنے آئے گا ،ایم کیو ایم نے طے نہیں کیا کہ عدم اعتماد میں کیا کردار ادا کرنا ہے،مشاورت جاری ہے جو بھی فیصلہ ہوگا میڈیا کو آگاہ کردیں گے۔

رہنما ایم کیو ایم عامر خان نے کہا سب سے ملاقات اور مشاورت جاری ہے،اس وقت کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہے،انہوں نے کہا پچھلے ہفتے بلاول نے کہا تھاکہ ایم کیو ایم کے مطالبات مان لئےہیں،جب تک مطالبات کو حتمی شکل نہیں دی جاتی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

عامر خان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے تجربات کو دیکھ کر فیصلہ کرینگے ،شہری علاقوں کی تباہ حالی میں بہتری کیلئے فیصلہ کریں گے،انہوں نے کہا ووٹنگ سے قبل پارٹی کا فیصلہ سامنےآ جائےگا،رابطہ کمیٹی جو فیصلہ کرےگی اس سے میڈیاکوآگاہ کریں گے،ہمارے لئے گھنٹوں اور دنوں کا مسئلہ نہیں آرام سے فیصلہ کریں گے۔