تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس ، اپوزیشن کی حکمت عملی طے 

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس ، اپوزیشن کی حکمت عملی طے 

اسلام آباد : قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری ہونے کے بعد مشترکہ اپوزیشن  کا اجلاس  ہوا۔ تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس سے  متعلق حکمت عملی طے کی گئی  ۔ متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا  اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ۔

قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا ۔ اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سعد رفیق، خواجہ آصف ،شیری رحمان اور رخسانہ بنگش  سمیت دیگر رہتما شریک ہوئے۔

 اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی قومی اسمبلی اجلاس سے قبل طلب کرلیا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں