صدر اپنی اوقات میں رہیں، وزیر اعظم کے بجائے عمران خان کو خط لکھیں کہ وہ ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم کریں: رانا ثنا

صدر اپنی اوقات میں رہیں، وزیر اعظم کے بجائے عمران خان کو خط لکھیں کہ وہ ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم کریں: رانا ثنا
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی اپنی اوقات میں رہیں۔ وزیر اعظم کو خط لکھنے کے بجائے عمران خان کو خط لکھیں کہ وہ ٹیریان وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم کریں۔فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کا حساب دیں۔ 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ صدر علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں ۔ عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صدر علوی عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں ۔ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے۔ آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اُس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ۔ کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ۔  صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ۔ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں ؟ ۔ 

مصنف کے بارے میں