صدر مملکت نے فوجی افسران کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزازات سے نواز دیا

صدر مملکت نے فوجی افسران کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو اعلیٰ ترین ملٹری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے نواز دیا ہے۔ 

ایوان صدر میں اعلیٰ ترین ملٹری اعزازات دینے کی تقریب  ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری افسران کو اعزازات دیے، تقریب میں 41 ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزازات دیے گئے۔

کپتان عبدالولی شہید کے لیے ستارہ بسالت کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا، لیفٹیننٹ جنرل محسن قریشی، ایئرمارشل عبدالمعیدخان کو ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا، ایئر مارشل طارق ضیا، ایئر مارشل غلام عباس گھمن کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ میجر جنرل شعیب احمد، میجر جنرل نصیر احمد کو ہلال امتیاز , ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن، میجر جنرل شازیہ نثار، میجر جنرل اعجاز غنی، میجر جنرل ندیم احمد رانا، میجر جنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نسیم، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان، میجر جنرل ارشد محمود، میجرجنرل عاطف منشا، میجرجنرل جاوید دوست چانڈیو، میجر جنرل محمد عرفان، میجر جنرل آصف حسین، میجر جنرل شہریار پرویز بٹ، ایئروائس مارشل ظفر اسلام کو ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔

 
میجر جنرل عمران اللہ، ریئرایڈمرل جواد علی، ریئرایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل محمد رضا، میجر جنرل اسحق خٹک، میجرجنرل چوہدری عامر اجمل، میجر جنرل جواد احمد قاضی، میجر جنرل احمد بلال، میجر جنرل افتخار حسین چوہدری، میجر جنرل احسان علی اور میجر جنرل کامران نذیر ملک کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) دیا گیا۔
 

مصنف کے بارے میں