تہران/مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حملے مؤخر کرنے کی تجویز نظرانداز کرتے ہوئے ایران اور حزب اللہ پر کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ملٹی وار ہیڈ میزائلوں اور ڈرونز سے بڑی لہر داغ دی ہے۔
تل ابیب، ایلات اور دیمونا سمیت امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ’عماد‘ اور ’قدر‘ میزائلوں کا استعمال کیا اور صدر ٹرمپ کو طنزیہ پیغام دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے تیل کی قیمتوں پر نظر رکھیں۔
وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ڈیل ہونے تک اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے جنگ جاری رہے گی۔