Get Alerts

"وعدہ صادق سوم" آپریشن کی دسویں لہر جاری ، ایران کا اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل حملہ

تہران : مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا، ایران نے "آپریشن وعدہ صادق سوم" کی دسویں لہر کے دوران اسرائیل پر ایک اور شدید میزائل حملہ کر دیا۔ ایرانی حملے کے نتیجے میں پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، جبکہ تل ابیب سمیت کئی شہروں میں شہریوں کو فوری طور پر بنکروں میں جانے کی ہدایت کر دی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب نے تل ابیب پر بیک وقت 20 بیلسٹک میزائل داغے، جس سے شہری علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد ملک بھر میں فضائی حملے کی وارننگز خودکار نظام کے تحت جاری کی گئیں۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن کی دسویں لہر ہے، اور یہ سلسلہ صبح تک جاری رہے گا۔ اُن کا کہنا تھا، "ہم دشمن کو ایک لمحہ بھی سکون کا میسر نہیں آنے دیں گے۔"

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایک ویڈیو پیغام میں اسرائیلی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "اگر وہ اپنی جان بچانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر حیفہ اور تل ابیب چھوڑ دیں۔ ایران اسرائیلی حکومت کو اس کے جرائم کا حساب دے کر ہی دم لے گا۔"

ٹیگز: