تہران / تل ابیب : مشرقِ وسطیٰ کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کے خلاف اپنے بڑے فوجی آپریشن 'وعدہ صادق-4' کے تحت حملوں کا سلسلہ انتہائی تیز کر دیا ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے اسرائیل کے دل تل ابیب سمیت اہم شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز نے تل ابیب، حیفا اور اشدود کے اہم فوجی و معاشی مراکز پر قہر برپا کر دیا۔حملوں کے دوران امریکی الخرج اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود ری فیولنگ طیارے تباہ ہو گئے۔ ایرانی میڈیا نے تباہ شدہ طیاروں کی تصاویر بھی دنیا کے سامنے جاری کر دی ہیں۔
ایران کا دعویٰ ہے کہ اس بار میزائلوں کی تعداد اور شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسرائیلی دفاعی نظام اسے روکنے میں مکمل طور پر کامیاب نہ ہو سکا۔