Get Alerts

'دوغلی پالیسی اور مودی ،اسرائیل گٹھ جوڑ': خلیج کی جنگ بھارتی معیشت کے لیے بڑا دھچکا قرار

'دوغلی پالیسی اور مودی ،اسرائیل گٹھ جوڑ': خلیج کی جنگ بھارتی معیشت کے لیے بڑا دھچکا قرار

نیویارک/نئی دہلی: امریکی جریدے "دی نیو یارک ٹائمز" نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی اور اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے بھارتی عوام اور معیشت کے لیے تباہ کن قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مودی حکومت کے 'خفیہ گٹھ جوڑ' نے بھارت کو ایک مشکل صورتحال میں دھکیل دیا ہے۔
عالمی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ (خلیج) میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی حالات بھارتی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو رہے ہیں۔ "یہود و ہنود" کے اس گٹھ جوڑ نے نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا ہے بلکہ بھارتی عوام کے معاشی مفادات کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے، جس کے منفی اثرات اب بھارتی عوام کو براہِ راست بھگتنا پڑ رہے ہیں۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق، مودی حکومت نے اسرائیل کی حمایت میں ایران جیسے اہم تجارتی شراکت دار کو ناراض کر کے اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے۔ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور سپلائی چین میں رکاوٹوں نے بھارتی معیشت کو مفلوج کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے مودی کی "دوغلی پالیسی" کا پول کھل گیا ہے۔

ٹیگز: